7 مارچ 2015 - 11:42
اسرائیل میں تعمیر کئے جانے والے ترکی کے جنگی طیارے گرکرتباہ

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں تعمیر کئے جانے والے ترکی کے "ایف فور" جنگی طیاروں کے، گر کر تباہ ہونے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ترکی کے زیادہ تر ایسے جنگی طیارے گر کر تباہ ہورہے ہیں جو سن دوہزار دو میں طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر، اسرائیل میں دوبارہ تغمیر کئے جا رہے ہیں- ترکی کے ایف فور جنگی طیاروں کی اسرائیل میں تعمیر نو کے بارے میں فریقین کے درمیان ترسٹھ کروڑ ڈالر کا ایک سمجھوتہ طے پایا تھا- ترکی نے ان طیاروں کی خریداری پر، ایسی حالت میں ایک کروڑ ستّر لاکھ ڈالر فی طیارہ، رقم ادا کی تھی کہ اسے معلوم تھا کہ تل ابیب نے ان طیاروں کو اپنی فضائیہ سے خارج کردیا ہے- واضح رہے کہ ترکی میں گذشتہ صرف دس روز کے دوران ایف فور قسم کے، تین طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں اور اس طرح ابتک ترکی کے بارہ ایف فور، جنگی طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں-

........

/169